ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

سونا مہنگا ہوگیا

سونا مہنگا ہوگیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی 42:سونے کی قیمتوں میں روز بروز اضافہ ہونے لگا۔فی تولہ سونے کی قیمت مزید 600 روپے کے اضافے سے 98 ہزار 100 روپے ہوگئی۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 3 ڈالر کے اضافے سے 1733 ڈالر ہوگئی، عالمی بازار میں سونے کی قیمت بڑھنے کے باعث مقامی مارکیٹوں میں بھی سونے کی قیمت کو پر لگ گئے اور پاکستان میں فی تولہ اور دس گرام سونے کی قیمتوں میں بالترتیب 600 روپے اور 514 روپے کا اضافہ ہوگیا۔

قیمتوں میں اضافے کے نتیجے میں کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت بڑھ کر 98 ہزار 100 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت اضافے کے بعد 83 ہزار 105 روپے کی سطح پر آگئی۔

یاد رہے  جمعرات کے روز  لاہور کے صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونا 500 روپے مزید مہنگا ہوگیا  تھا ،سونے کے نرخ مزید بڑھنے پر شہریوں اور جیولرز برادری نے تشویش کا اظہار کیا تھا ۔ صرافہ بازاروں اور مارکیٹوں میں سونا 500 روپے مزید مہنگا ہونے کے بعد خالص چوبیس قیراط فی تولہ سونے کے نرخ 96000 چھیانوے ہزار روپے تک پہنچ گئے تھے ۔ اسی طرح بایئس قیراط فی تولہ سونا 88000 اٹھاسی ہزار روپے کا ہوگیا ہے۔

سونے کی قیمتوں مین مزید اضافے پر شہر کی جیولرز برادری اور صارفین نے تشویش کا اظہار کیا ہے جیولرز کہتے ہیں کہ سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں نے سونے کی تجارت کو شدید نقصان پہنچایا ہے ۔سیل نہ ہونے کے برابر رہ گئی ہے جبکہ اس حوالے سے خواتین صارفین بھی پریشان ہیں خواتین صارفین کا کہنا ہے کہ سونے کی تیزی سے بڑھتی ہوئی قیمتوں کے باعث سونا متوسط طبقے کی پہنچ سے باہر ہوگیا ہے۔

واضح رہے کورونا لاک ڈائون کے باعث شادی بیاہ کی تقریبات پر پابندی ہے جو نہی یہ پابندی ختم ہوگی سونا مزید مہنگا ہونے  کا خدشہ ہے۔

Azhar Thiraj

Senior Content Writer