ٹریفک وارڈنز پر تشدد کرنا وائس چیئرمین کو مہنگا پڑ گیا

2 Jun, 2019 | 05:58 PM

Arslan Sheikh

( وقاص احمد ) اسلام پورہ پولیس نے یوسی 66 کے وائس چیئرمین عمران اور اس کے دو ساتھیوں کو گرفتار کر لیا۔

اسلامپورہ پولیس کے مطابق ورکشاپ چوک سگیاں کے قریب وارڈن نوید نے قوانین کی خلاف ورزی پر موٹرسائیکل سواروں کو روکا، موٹرسائیکل سواروں نے کاغذات دینے سے انکار کرتے ہوئے موٹرسائیکل کو سڑک کے درمیان میں کھڑا کر دیا اور وارڈنز کے ساتھ گالم گلوچ کرنا شروع کردی، وارڈن کی درخواست پر پولیس نے ملزمان کو گرفتار کرلیا۔

مقدمہ درج ہونے کی رنجش میں وائس چیئرمین یو سی 66 عمران اپنے 10 سے 15  ساتھیوں کے ہمراہ دوبارہ چوک میں آکر وارڈنز پر حملہ آور ہو گئے۔ سی ٹی او کیپٹن (ر) لیاقت علی ملک نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے تشدد کرنیوالوں کے خلاف بھی مقدمہ درج کروا دیا جبکہ پولیس نے وائس چیئرمین عمران کو گرفتار کر لیا ہے۔

مزیدخبریں