ریسکیو 1122 کو مزید جدید اینڈرائیڈ سیٹ فراہم کردیئےگئے

2 Jun, 2019 | 01:00 PM

Shazia Bashir

سٹی42: ریسکیو 1122 کا وائرلیس کمیونیکیشن سسٹم بہتر بنانے کے لیے جدید اینڈرائیڈ سیٹ فراہم کردیئےگئے، سیف سٹی سسٹم سےمنسلک جدید وائرلیس سیٹ وڈیوکال کےساتھ نیویگیشن کی سہولت بھی رکھتے ہیں۔

ترجمان ریسکیو 1122 کےمطابق سیف سٹی اتھارٹی کی طرف سے پہلے مرحلے میں 300 سیٹ مہیا کیے گئے ہیں، نئے وائرلیس سیٹ سیف سٹی کے نیٹ ورک سےمنسلک ہیں جوبہتر کوریج ہونے کے باعث صاف آواز، وڈیو کال اور نیویگیشن جیسے جدید فیچررکھتےہیں، نئے وائر لیس سیٹ ایمبولینس اورایمرجنسی وہیکلزپر موجود ہوں گے۔

ترجمان کے مطابق نئے سیٹ ملنے سے ریسکیو کوکمیونیکیشن سسٹم بہتر ہونے کے ساتھ مانیٹرنگ میں بھی مدد ملے گی، ریسکیوکو ملنےوالے سیٹ کی قیمت 3 سے5 لاکھ فی کس ہے۔

مزیدخبریں