پنجاب پولیس پر بڑی پابندی لگ گئی

2 Jun, 2019 | 11:20 AM

Sughra Afzal

(عرفان ملک) سرکاری ملازمین کیخلاف کرپشن مقدمات اب صرف محکمہ اینٹی کرپشن میں درج ہونگے ۔

ذرائع کے مطابق ڈی جی اینٹی کرپشن کی جانب سے آئی جی کو مراسلہ لکھا گیا تھا جس میں بتایا گیا تھا کہ پولیس کی جانب سے اینٹی کرپشن کے قوانین میں مداخلت کرتے ہوئے سرکاری اہلکاروں اورافسران کیخلاف مقدمات درج کیے جارہے ہیں، پولیس کی مداخلت سے کیس خراب ہورہے ہیں اور ملزموں کو فائدہ پہنچ رہا ہے، جس پر آئی جی پنجاب کیپٹن (ر)عارف نواز خان نے نوٹس لیتے ہوئے پولیس افسروں کے سرکاری ملازمین کیخلاف کرپشن مقدمات درج کرنے پر پابندی لگادی۔

مزیدخبریں