(جاوید چودھری) شیخ زاید ہسپتال میں اڑتیس کروڑ روپے کی لاگت سے کڈنی اینڈ لیور ٹرانسپلانٹ کیلئے پانچ جدید ترین آپریشن تھیٹرز اور نو بیڈز پر مشتمل آئی سی یو بنایا گیا ہے۔
سٹی 42 کے مطابق شیخ زاید ہسپتال میں جگر اور گردے کی پیوندکاری کیلئے چھ ماہ قبل پانچ جدید آپریشن تھیٹرز اور نو بیڈز پر مشتمل آئی سی یو کی تعمیر کا آغاز کیا گیا۔ اڑتیس کروڑ روپے کی لاگت سے شیخ زاید ہسپتال میں پانچ جدید ترین آپریشن تھیٹرز بنائے گئے ہیں۔ جن میں ہوا کو جراثیم سے پاک رکھنے کا خودکار نظام نصب ہے تعمیر کیے گئے. اسکے علاوہ نو بیڈز پر مشتمل جدید آئی سی یو بھی بنایا گیا۔
شیخ زاید ہسپتال میں مناسب طبی سہولتوں کے فقدان کی وجہ سے فروری میں ٹرانسپلانٹ کی سہولت معطل کر دی گئی تھی، تاہم آپریشن تھیٹرز کی اپ گریڈیشین کے بعد ٹرانسپلانٹ کی سہولت بحال ہونے کا امکان ہے۔