(عمر اسلم) سابق وزیراعلیٰ پنجاب میاں محمد شہباز شریف سے پاکستان مسلم لیگ (ن) خیبرپختونخوا کے صدر انجینئر امیر مقام کی ملاقات، عوام کی خدمت اور شاندار ترقیاتی منصوبوں پر شہباز شریف کو خراج تحسین پیش کیا۔
سٹی 42 کے مطابق ملاقات کے موقع پر سابق وزیر اعلیٰ پنجاب میاں محمد شہبازشریف کا کہنا تھا کہ (ن) لیگ کی حکومت عوام کی عدالت میں سرخرو رہی ہے، ذمہ دار یوں کو فرض سمجھ کر نبھایا ہے، کے پی کے میں تحریک انصاف نے عوام کو مایوس کیا ہے۔
ان کا کہنا تھا کہ عمران نیازی نے یوٹرن اور جھوٹ بول کر ہر سطح پر بربادی کی ہے، خیبرپختونخوا میں ترقی اور خوشحالی کا انقلاب ن لیگ لائے گی، پنجاب میں ہونے والی ترقی کے سفر کو خیبرپختونخوا ہ میں لے کر جائیں گے۔