اصغر خان کیس، نواز شریف، جاوید ہاشمی سمیت 21 سویلین کو نوٹس جاری

2 Jun, 2018 | 12:06 PM

Read more!

(ملک اشرف) سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اصغر خان کیس کی سماعت، چیف جسٹس آف پاکستان جسٹس میاں ثاقب نثار نے نواز شریف اور جاوید ہاشمی سمیت پیسے وصول کرنے والے 21 سویلین کو نوٹس جاری کر دیئے۔

تفصیلات کے مطابق چیف جسٹس آف پاکستان میاں ثاقب نثار کی سربراہی میں دو رکنی بنچ نے سپریم کورٹ لاہور رجسٹری میں اصغر خان کیس کی سماعت کی۔ اشتر اوصاف نے کابینہ کے فیصلے سے متعلق رپورٹ عدالت میں پیش کی۔ اٹارنی جنرل نے مؤقف اختیار کیا کہ کابینہ نے عدالتی فیصلے پر عملدرآمد کا فیصلہ کیا ہے اور ایف آئی اے کو تفتیش جاری رکھنے کی ہدایت بھی کی ہے۔

چیف جسٹس نے استفسار کیا کہ پیسے وصول کرنے والوں سے رقم کی واپسی کا کیا طریقہ کار بنایا گیا ہے۔ اٹارنی جنرل کی درخواست پر کابینہ کے اجلاس کی رپورٹ عدالتی عملے کو دوبارہ سیل کرنے کا حکم دیا گیا ہے۔

چیف جسٹس نے کیس کی سماعت 6 جون تک ملتوی کر دی۔ عدالت نے کیس سے متعلقہ آرمی افسران سمیت ڈی جی نیب اور ایف آئی اے کو بھی نوٹس جاری کردیئے۔

مزیدخبریں