پرائیویٹ سکولوں اور اکیڈمیوں کیخلاف شکنجہ تیار

2 Jun, 2018 | 11:51 AM

(رضوان نقوی) ایف بی آر نے پرائیویٹ سکولز اوراکیڈمیوں کے ٹیکس معاملات کی چھان بین شروع کردی۔

ایف بی آر حکام کے مطابق تمام غیر رجسٹرڈ پرائیویٹ سکولز اور اکیڈمیز کو ٹیکس نیٹ میں شامل کیا جائے گا جس سے محصولات میں کروڑوں روپے کا اضافہ ہوگا۔ تمام پرائیویٹ سکولزاور اکیڈمیز سے ریکارڈ حاصل کرکے چھان بین کی جائے گی۔

ادھرایف بی آرنے انکم ٹیکس اور ایڈوانس ٹیکس کی مد میں کیپس اکیڈمی سے 50 لاکھ روپے کی وصولی کرلی، الفتح ڈیپارٹمنٹل سٹور لبرٹی برانچ سے 10 لاکھ روپے ایڈوانس ٹیکس وصولی کرلی گئی۔ کیپس اکیڈمی سال2014-15ءکے انکم ٹیکس کی مدمیں 33 لاکھ روپے کی ریکوری کی گئی ہے۔

ذرائع کے مطابق کیپس اکیڈمی سے ایڈوانس ٹیکس کی مد میں 17 لاکھ روپے کی وصولی کی گئی ہے۔ الفتح ڈیپارٹمنٹل سٹور لبرٹی برانچ سے 10 لاکھ روپے کی وصولی بھی کی گئی ہے۔

مزیدخبریں