ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

نصیر آباد کے بیچوں بیچ یہ پارک ہے یا گندا نالہ؟ بوجھو تو جانیں!

Nasirabad Public Park, Sewerage system collapsed, city42
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسوہ فاطمہ: نصیرآباد میں عوامی پارک سیوریج نالے کا منظر پیش کرنے لگا۔

نصیر آباد کے عوامی پارک میں عرصہ دراز سے سیوریج کا گندا پانی کھڑا ہے۔ اس پارک میں بھلے وقتوں میں اگائے گئے درخت  گندے پانی میں گھرے ہوئے دکھائی دیتے ہیں۔ پارک کی زمین، گھاس کہیں دکھائی نہیں دیتی۔ اس گندے پانی سے بھرے پارک کو انتظامیہ کا بنایا ہوا جوہڑ کہا جا سکتا ہے۔  

نصیر آباد کی آبادی کے بیچوں بیچ اس جوہڑ کی وجہ سے سارا علاقہ ہر وقت متعفن رہتا ہے۔ جوہڑ نما پارک مچھروں اور دیگر ضرر رساں حشرات کی آماجگاہ اور بدبو کی فیکٹری بنا ہوا ہے۔ اس علاقہ میں کھڑا ہوا بھی محال ہے، علاقہ کے لوگوں کا کہنا ہے کہ وہ اپنے گھروں میں کیسے رہ رہے ہیں یہ وہی جانتے ہیں۔ کسی ھکومتی عہدیدار کو اس متعفن ماحول میں چند گھنٹے گزارنا پر جائین تو وہ بیمار ہو کر ہسپتال پہنچ جائے۔


گندگی سے مچھروں کی افزائش عروج پر رہتی ہے ،ڈینگی اور ملیریا پھیلنے کا خدشہ رہتا ہے لیکن واسا انتظامیہ ، پارکس اینڈ ہارٹیکلچر اتھارٹی اور دیگر ادارے ان تمام مسائل سے لاتعلق ہیں۔ 

علاقہ کے مکینوں نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ  مکینوں کا سیوریج سسٹم ٹھیک کروا کر پارک کی حالت زار بہتر  بنائی جائے تاکہ علاقہ کے مکینوں کی مستقل تعفن سے جان چھوٹے ور وہ ڈھنگ سے زندگی گزارنے کے قابل ہو سکیں۔