ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ڈولفن سکواڈ کی کارروائیاں ، 5 منشیات فروش گرفتار

ڈولفن سکواڈ کی کارروائیاں ، 5 منشیات فروش گرفتار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: ڈولفن پولیس کی جانب سے لاہور کے مختلف علاقوں میں منشیات فروشوں کے خلاف کارروائی کی گئی جس کے نتیجے میں 5 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا اور ان کے قبضے سے شراب کی بوتلیں ، آئس اور چرس برآمد کی گئی۔

ڈولفن سکواڈ نے مختلف علاقوں میں کارروائیاں کرتے ہوئے 5 ملزمان کو گرفتار کرلیا۔ نواں کوٹ سے 2 منشیات فروشوں کو گرفتار کیا گیا جن کے قبضے سے 2700 گرام چرس برآمد کی گئی، ریس کورس کے علاقہ سے موٹر سائیکل سوار ملزم سے 8 بوتل شراب برآمد کی گئیں جبکہ اقبال ٹاؤن میں سنیپ چیکنگ کے دوران 2 ملزموں سے 100 گرام آئس برآمد کی گئی۔
ترجمان ڈولفن کا کہنا ہے کہ گرفتار ملزمان کو کارروائی کیلئے متعلقہ تھانوں کے حوالے کر دیا گیاجبکہ ایس پی ڈولفن شاہ میر خالد نے ڈولفن ٹیموں کو مزید الرٹ رہنے کا حکم دے دیا۔