تیز آندھی کے باعث بجلی کے کھمبے گرنے کے قریب آگئے

2 Jul, 2024 | 08:48 PM

سٹی42 : لاہور کے علاقہ رائیونڈ روڈ پر علی رضا باغ کے قریب بجلی کے 2کھمبے تیز آندھی کے باعث سڑک کی جانب جھک گئے۔

علی رضا باغ کے قریب تاروں کے وزن اور تیز آندھی کے باعث بجلی کے کھمبے گرنے کے قریب ہیں۔واپڈا کی جانب سے بجلی کے کھمبے سیدھے کرنے کیلئے کرین منگوالی گئی ہے، علاقے کی بجلی منقطع کردی گئی۔

روڈ پر ٹریفک کا بہاؤ یقینی بنانے کیلئے انچارج ٹریفک سیکٹر سمیت وارڈنز کو بھی تعینات کردیا گیا ہے۔
واپڈا حکام کا کہنا ہے کہ 2 سے 3 گھنٹوں تک بجلی کے کھمبوں کو درست سمت میں کر دیا جائے گا ،کام کے دوران علاقے کی بجلی 3 گھنٹوں تک منقطع رہے گی۔

مزیدخبریں