اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار

2 Jul, 2024 | 08:40 PM

ویب ڈیسک : قومی کرکٹر اعظم خان لنکا پریمیئر لیگ سے دستبردار ہوگئے۔

ذرائع کے مطابق اعظم خان نے لنکا پریمیئر لیگ کی این او سی کےلیے اپلائی نہیں کیا تھا۔

ذرائع کا بتانا ہے کہ قومی کرکٹرز  2 لیگ کی پالیسی کی وجہ سے صرف اہم لیگز کو ترجیح دے رہے ہیں اور اعظم خان کیربیئن پریمیئر لیگ اور آئی ایل ٹی ٹوئنٹی کھیلیں گے۔لنکا پریمیئر لیگ میں اعظم خان کو کینیڈی کی ٹیم نے پک کیا تھا۔

ذرائع کا مزید بتانا ہے کہ اعظم خان نے تاحال سی پی ایل کیلئے درخواست نہیں بھیجی اور  وہ 28 اگست سے شروع ہونے والی سی پی ایل کی این او سی کےلیے رواں ہفتے اپلائی کریں گے۔ صائم ایوب نے صرف سی پی ایل کی این او سی کے لیے اپلائی کیا تھا مگر صائم ایوب کی سی پی ایل کےلیے درخواست پر ابھی فیصلہ نہیں ہوا۔

مزیدخبریں