ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

میٹرو بس کے ٹریک پر ماس ٹرنزٹ اتھارٹی کے تنخواہ سے محروم خاکروبوں کا دھرنا، بس سروس معطل

Metro employees protest sit in, Metro service suspended, city42, employees deprived of wages,
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

فاطمہ خان:  پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے اپنے سینکڑوں سینیٹری ورکرز کی تنخواہیں بلا جواز روک رکھی ہیں۔ دو ماہ سے تنخواہوں سے محروم کارکن آخر احتجاج کے لئے  میٹرو بس کے ٹریک پر آ گئے اور بس سروس جام کر دی۔

لاہور میں میٹرو  بس سروس کے ملازموں نے اپنی تنخواہوں کی ادائیگی کے مطالبہ کو لے کر  کلمہ چوک پر میٹرو بس ٹریک پر دھرنا دے دیا۔ ملازموں کے دھرنے کے باعژ میٹرو ٹریک پر بسوں کی آمد و رفت رک گئی اور ہزاروں مسافر ٹریک پر موجود بسوں میں پھنس گئے۔

 میٹرو بس سروس انتظامیہ نے ملازمین کی منت سماجت کر کے ان سے ٹریک خٓلی کروایا اور  میٹرو بس سروس  ایک گھنٹہ معطل رہنے کے بعد بحال کر دی گئی۔


احتجاج کرنے والوں میں سینیٹری ورکر بھ شامل تھے جنہیں دو دو ماہ سے تنخواہیں نہیں ملیں۔ خواتین نے بتایا کہ وہ دودھ پیتے بچوں کو گھر پر چھوڑ کر یہ نوکری کرنے کے لئے آتی ہیں اور دن بھر مشقت کرتی ہیں۔ اس مشقت کا انعام یہ مل رہا ہے کہ تنخواہ نہیں مل رہی. 

احتجاج کرنے والے ورکرز نے وزیر اعلیٰ مریم نواز سے مطالبہ کیا کہ وہ پنجاب ماس ٹرانزٹ اتھارٹی کے  1600 سینٹری ورکرز کے ساتھ انساف کریں۔