سٹی 42:وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے لاہور کی فضا کو صاف بنانے اور سموگ سے پیچھاچھڑوانے کیلئے کمر کس لی۔
سموگ ایک پرانا روگ ، آئندہ دنوں میں اس سے کیسے جان چھڑائی جائے ؟ پنجاب حکومت کی جانب سے سموگ سے جان چھڑوانے کیلئے اقدامات مزید تیز کردیئے گئے۔ مریم نواز نے قانون اور ضوابط پر سختی سےعمل کا حکم دے دیا ہے۔ فصل کی باقیات جلانے والے کے خلاف اور صنعتوں سے زہریلے دھوئیں کے اخراج پر سخت کارروائی کی جائے گی۔ ماحولیاتی قانون کی خلاف ورزیوں پر سخت جرمانے کیے جائیں گے ، سزائیں اور گرفتاریاں بھی ہوں گی۔
سموگ کے خاتمے کیلئے پہلے مرحلے میں شعبوں کوسہولیات فراہم کی گئی۔ آلات وٹیکنالوجی کی فراہمی کےاقدامات پرتوجہ مرکوزرہی، 3ماہ میں صنعت،زراعت ودیگرشعبوں میں ماحولیاتی تحفظ کےقانون پر عمل کرایا جائے گا جس کی نگرانی وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز خود کر یں گی۔
یاد رہے کہ سابق نگران دور حکومت میں لاہور کی تاریخ میں پہلی بار مصنوعی بارش کرائی گئی۔ سموگ کے خاتمے کیلئے ہر ممکن اقدامات اٹھائے گئے۔