ساہیوال؛ تیز رفتار گاڑی ٹریکٹر  سے ٹکرا گئی، 5  افراد جاں بحق

2 Jul, 2024 | 07:19 PM

سٹی42: ساہیوال میں تیز رفتار گاڑی ٹریکٹر  سے ٹکرا گئی، جس کے نتیجے میں 5  افراد جاں بحق ہوگئے۔ 

ساہیوال میں دل دہلا دینے والا حادثہ پیش آیا، جہاں  عارف والا روڈ پر ایک تیز رفتار کار ٹریکٹر ٹرالی سے ٹکرا گئی، حادثے میں 4افراد موقع پر جاں بحق ہوئے تھے جبکہ ایک شدید زخمی تھا۔ ریسکیو ٹیم کی جانب سے زخمی کو ٹیچنگ ہسپتال منتقل کیا گیا، جہاں وہ زخموں کی تاب نہ لاتے ہوئے دم توڑ گیا ۔

ریسکیو حکام کے مطابق حادثہ تھانہ ڈیرہ رحیم کی حدود 109/نو ایل کے قریب  پیش آیا ۔

مزیدخبریں