ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لاہور ؛ موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان شہری کی گاڑی چرا کرفرار

لاہور ؛ موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان شہری کی گاڑی چرا کرفرار
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اسرار خان : شہر میں کار اور موٹر سائیکل چوری کی وارداتیں بھی تھم نہ سکیں، گلشن راوی کے علاقہ میں چور شہری ساجد اقبال کی کار لے اڑے۔

پولیس کے مطابق واردات 30 جون کی رات ساڑھے 3 بجے ایف بلاک گلشن راوی میں ہوئی ، موٹرسائیکل سوار 3 ملزمان کار چرانے کے بعد فرار ہوگئے۔

 گلشن راوی پولیس نے متاثرہ شہری کی درخواست پر واردات کا مقدمہ درج کر لیا ۔ پولیس کا کہنا ہے کہ سی سی ٹی وی اور جائے وقوعہ سے ملنے والے دیگر شواہد کی مدد سے ملزموں کی تلاش کی جا رہی ہے ۔