ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

معاشی ترقی کا واحد راستہ ایکسپورٹس میں اضافہ ہے، گوہر اعجاز

معاشی ترقی کا واحد راستہ ایکسپورٹس میں اضافہ ہے، گوہر اعجاز
کیپشن: Gohar Ejaz, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز کا کہنا ہے کہ معاشی ترقی کا واحد راستہ ایکسپورٹس میں اضافہ ہے، ایک سال میں ملکی برآمدات میں 10.54 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ 

سابق نگراں وزیر تجارت و صنعت گوہر اعجاز نے اپنے ٹوئٹر اکاؤنٹ پر بیان دیتے ہوئے کہا کہ 2023-24 میں پاکستان کے تجارتی خسارے میں 3 ارب ڈالرز کی کمی ہوئی ہے ۔ ملکی تجارتی خسارہ ایکسپورٹس میں اضافے کی وجہ سے کم ہوا ہے ۔ ایک سال میں تجارتی خسارہ 27 ارب ڈالرز سے کم ہوکر 24 ارب ڈالرز ہو چکا ہے۔ تجارتی خسارے میں کمی صرف برآمدات میں اضافے کے باعث ممکن ہوئی۔ 

انہوں نے مزید کہا کہ معاشی ترقی کا واحد راستہ ایکسپورٹس میں اضافہ ہے ، معاشی مسائل کا حل ایکسپورٹ لیڈ گروتھ ہے، ملکی برآمدات کو بڑھا کر معاشی استحکام لایا جا سکتا ہے۔ مالی سال 2023-24 میں تجارتی خسارہ 12.3 فیصد کم ہوا ہے۔ گذشتہ مالی سال پاکستان کی برآمدات 30 ارب 64 کروڑ ڈالرز رہیں۔ ایک سال میں ملکی برآمدات میں 10.54 فیصد کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔