ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

عمران خان کی بیٹوں سےبات نہ کرانے کیخلاف درخواست پر سماعت،جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری

عمران خان کی بیٹوں سےبات نہ کرانے کیخلاف درخواست پر سماعت،جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ارشاد قریشی: انسداد دہشت گردی عدالت راولپنڈی میں بانی پی ٹی آئی کی بیٹوں سے بات نہ کرانے کیخلاف دائر کردہ درخواست پر سماعت ہوئی ، عدالت نے جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری  کردیا۔ 

بانی پی ٹی آئی کی جانب سے درخواست ان کے وکلاء ایڈووکیٹ راجہ نبیل اورعاقل خان نے دائر کی گئی تھی, درخواست پر سماعت اے ٹی سی راولپنڈی کے جج ملک اعجاز آصف نے کی، درخواست میں عمران خان کی جانب سےموقف اپنایا گیا کہ  بچوں سے بات کرنے کیلئے جیل انتظامیہ نے کوئی انتظام نہیں کیا،بچوں سے رابطہ کرنا میرا  آئینی اور قانونی حق ہے، جیل سپرنٹنڈنٹ کی طرف سے کوئی سہولت نہیں دی گئی، انہوں نے مزید کہا کہ اپنے بیٹوں قاسم خان اور سلیمان خان سے بات کرناچاہتاہوں، بیٹوں سے گفتگو کیلئے واٹس ایپ کی سہولت بھی فراہم نہیں کی جارہی۔ 

 عدالت نے بانی پی ٹی آئی کی درخواست پر جیل انتظامیہ کو نوٹس جاری کرکے 3 جولائی تک جیل انتظامیہ سے جواب طلب کرلیا۔