ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

مظفرآباد ؛ وائڈلائف اہلکاروں نے جان خطرے میں ڈال کر چیتے کو بچالیا

 مظفرآباد ؛ وائڈلائف اہلکاروں نے جان خطرے میں ڈال کر چیتے کو بچالیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک : مظفرآباد میں وائڈلائف اہلکاروں نے جان خطرے میں ڈال کر چیتے کو بچالیا ۔ 

مظفرآباد تحصیل نصیر آباد کی علاقے پٹہکہ میں تیندوا درخت پر پھنس گیا، چیڑبن کے مقام پر درخت کی چوٹی پر پھنسے تیندوے کو ریسکیو کرنے کے لیے وائلڈ لائف موقع پر پہنچ ہوگئی۔ 

وائلڈ لائف ذرائع کے مطابق درخت پر چڑھے تیندوے کی دُم درخت میں پھنس گئی تھی، اور تیندوے کو بے ہوش کئے بغیر ریسکیو کرنا مشکل تھا۔ محکمہ وائلڈ لایف کے پاس ٹرنکولائزر ڈٹ گن نہ ہونے کی وجہ سے تیندوے کو بے ہوش کرنا مسلہ بن گیا تھا۔ تاہم اہلکاروں نے جان خطرے میں ڈال کر چوٹی میں پھنسے تیندوے کو ریسکیو کر لیا، تیندوے کو 3 گھنٹے کی کوشش کے بعد ریسکیو کیا گیا، تیندوے کو ریسکیو کرنے کے بعد جنگل میں چھوڑ دیا گیا ۔