اب شہری اپنی مرضی کی وینٹی پلیٹس خرید سکیں گے

2 Jul, 2024 | 07:05 PM

سٹی42: محکمہ ایکسائز  نے سندھی ماڈل پر وینٹی پلیٹس کی نیلامی کے لیے کام کا آغاز  کردیا ، وینٹی پلیٹس کی نیلامی کے لیے 3 کمیٹیاں بنا دی گئیں ہیں۔

محکمہ ایکسائز کی جانب سے گاڑیوں کو من پسند نمبرز لگانے کے شوقین افراد کے لئے وینٹی پلیٹس کا آغاز کردیا گیا۔ پنجاب حکومت کی جانب سے 2016 میں ایکٹ پاس کیا گیا جس سے شہری اپنی گاڑی یا موٹرسائیکل کیلئے من پسند  کی نمبر پلیٹ نکلوا سکتے ہیں۔وینٹی پلیٹس کے 8 سال پرانے منصوبے کی فائل دوبارہ نکال لی گئی ہے۔پنجاب میں بڑے پیمانے پرمتوقع آمدنی کے باوجود افسران منصوبے پر عمل کرنے سے گریزاں رہے۔

وینٹی پلیٹس کی نیلامی کے لئے محکمہ ایکسائز  کی جانب سے 3 کمیٹیاں تشکیل دے دی گئی ہیں۔ 2کمیٹیوں کو ڈائریکٹر اور 1کمیٹی کوڈپٹی ڈائریکٹررینک کا افسرلیڈکرےگا۔ڈائریکٹرز شہریوں کی پلیٹس کی ڈیمانڈز اور رولز پر کام کریں گےجبکہ ڈپٹی ڈائریکٹر نمبرپلیٹس کی ایڈورٹزمنٹ پر کام کریں گے۔

پنجاب میں اب شہری وینٹی پلیٹس اپنے نام، کمپنی کے نام یا قومی ہیروزکے ناموں کے ساتھ من پسند نمبرز خریدسکیں گے۔بروقت پلیٹس کے آغاز نہ ہونے سے شہریوں کا من پسند نمبرلینے کے لئے سندھ میں نیلامی میں حصہ لینےکا رجحان بڑھا دیاگیا۔

حکومت سندھ نےوینٹی پلیٹس کی پہلی نیلامی سے بڑی آمدنی حاصل کی تھی۔سندھ میں صرف اے 1 نمبر دس کروڑ میں فروخت ہوا جبکہ مجموعی نیلامی سے 67 کروڑ 54 لاکھ کی آمدن حاصل کی گئی۔

مزیدخبریں