ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 پی سی بی کا آئندہ ڈسٹرکٹ کرکٹ کیلئے سلیکشن پالیسی بنانے کا اعلان

 پی سی بی کا آئندہ ڈسٹرکٹ کرکٹ کیلئے سلیکشن پالیسی بنانے کا اعلان
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

وسیم احمد : پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی)  نے ڈسٹرکٹ کی سطح پر کھلاڑیوں کی صلاحیتوں کو نکھارنے کے لیے جامع منصوبہ بندی کرلی,  آئندہ سیزن میں ڈسٹرکٹ کی سطح سے طویل  کیمپ لگانے کا فیصلہ کرلیا گیا . 

 پی سی بی شعبہ ڈومیسٹک کرکٹ نے آئندہ ڈسٹرکٹ کرکٹ کے لیے سلیکشن پالیسی بنانےکا بھی اعلان کردیا۔ سلیکشن پالیسی کے مطابق ڈسٹرکٹ اور زون  کی سطح پر ڈسٹرکٹ و زونل صدر سلیکشن کمیٹی کا سربراہ ہوگا ، ڈسٹرکٹ کوچ صدر کے ساتھ سلیکشن کمیٹی کا حصہ ہوگا ، ریجن کا سربراہ سلیکشن کے عمل کی مانیٹرنگ کرے گا ۔ گذشتہ سال فرسٹ کلاس کرکٹ میں غیر معیاری کارکردگی دکھانے والے کھلاڑی ڈسٹرکٹ کی ٹیموں میں شامل ہوں گے ۔ہر ڈسٹرکٹ ٹیم کے گذشتہ برس کے تین ٹاپ باولر اور تین ٹاپ بیٹرز براہ راست منتخب ہوں گے، باقی کھلاڑیوں کا انتخاب  پی سی بی چیلنج کپ کی کارکردگی کی بنیاد پر ہوگا۔ 

منتخب کھلاڑیوں کے طویل  تربیتی کیمپ لگائے جائیں گے ، ہر ٹیم کے کیمپ کے لیے 22 کھلاڑیوں کو شارٹ لسٹ کیا جائے گا، کیمپ کے لئے ہر ٹیم میں 3 اوپنرز،6 مڈل آرڈر بیٹرز،پانچ فاسٹ باولر شامل ہوں گے، اس کے علاوہ 2 وکٹ کیپرز،اور دو آل راونڈرز بھی 22 کھلاڑیوں میں شامل ہوں گے۔ کیمپ کے اختتام پر ہر ڈسٹرکٹ کی 15 رکنی ٹیم تشکیل دی جائے گی۔ 

واضح رہے کہ ڈسٹرکٹ اور ریجن کی ٹیموں کے کھلاڑیوں کو بھی سلیکشن کیلئے فٹنس ٹیسٹ پاس کرنا ہو گا۔ جو کھلاڑی ٹیسٹ پاس نہیں کرئے گا اسے کسی بھی سطح پر سلیکٹ نہیں کیا جائے گا۔