ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

ناکے اور پراپرٹی کی سربمہری کام کرگئی ،محکمہ ایکسائز نے سوفیصدٹارگٹ حاصل کرلیا

ناکے اور پراپرٹی کی سربمہری کام کرگئی ،محکمہ ایکسائز نے سوفیصدٹارگٹ حاصل کرلیا
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

علی ساہی : ایکسائز کے ناکے اور پراپرٹی کی سربمہری کام کرگئی۔4سال بعدمحکمہ ایکسائز نے سوفیصدٹارگٹ حاصل کرلیا۔موٹرٹیکس,پراپرٹی ٹیکس,ایکسائزڈیوٹی,پروفیشنل ٹیکس سمیت دیگر کی مد میں ساڑھے43ارب کا ٹارگٹ حاصل کرلیا۔
 مالی سال 2023-24میں ساڑھے43ارب ٹارگٹ حاصل کرلیا گیا۔ایکسائزحکام کےمطابق گزشتہ مالی سال میں ایکسائزنے43ارب 80 کروڑ سے زائدکی وصولی کی۔موٹر ٹیکس کی مد میں ساڑھے 19ارب پراپرٹی ٹیکس کی مدمیں ساڑھے 18ارب سے زائد کا ٹارگٹ حاصل کیا گیا۔ایکسائزڈیوٹی،پروفیشنل ٹیکس،کاٹن ڈیوٹی سمیت دیگر کی مد میں 8 ارب کا ٹیکس وصول کیا گیا۔پہلے نمبر پر راولپنڈی ڈویژن نےایک سو 10فیصد ٹارگٹ حاصل کیا۔ لاہور ریجن بی دوسرے نمبرپر 1سو8فیصدجبکہ ساہیوال 1سو6فیصد حاصل کرکے تیسرے نمبرپر رہا۔لاہورموٹرز برانچ ریجن سی اور گوجرانوالہ 1سو4فیصد حاصل کرکے چوتھے نمبر پر رہے۔حکومت نے اگلے مالی سال کےلئے محکمہ ایکسائزکو58ارب ٹیکس کولیکشن کا ٹارگٹ دے دیا۔

Ansa Awais

Content Writer