عابد چودھری : کمیشن کے لالچ میں جاز کیش اور ایزی پیسہ آپریٹرز ساتھ رکھنے والے وارڈنزخبردار، چیف ٹریفک آفیسر نے وارڈنز کو آپریٹرز ساتھ رکھنے سے روک دیا،بزریعہ وائرلیس میسج سیکٹر انچارجز اور وارڈنز کو آگاہ کر دیا گیا.
جاز کیش اور ایزی پیسہ آپریٹرز ساتھ رکھنے والے وارڈنز خبردارہو جائیں،چیف ٹریفک آفیسر نے وارڈنز کو جاز کیش اپریٹرز ساتھ رکھنے سے روک دیا،سی ٹی او کی جانب سے بزریعہ وائرلیس میسج سیکٹر انچارجز اور وارڈنز کو آگاہ کر دیا گیا،وائرلیس میسج میں کہا گیا کہ کوئی وارڈن جاز کیش یا ایزی پیسہ آپریٹرز ساتھ نہیں رکھیں گے اورشہری چالان کی صورت میں جرمانہ جمع۔کروانے کے خود زمہ دار۔ہیں،وائرلیس میسج میں کہا گیا کہ آئندہ شکایت موصول ہونے پر ٹریفک وارڈنز کے خلاف کڑی محکمانہ کاروائی کی جائے گی۔