ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعیناتی کیلئے جسٹس عالیہ نیلم کانام فائنل

چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعیناتی کیلئے جسٹس عالیہ نیلم کانام فائنل
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

 ملک اشرف : جوڈیشل کمیشن نے چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ  تعیناتی کیلئے جسٹس عالیہ نیلم کے نام کی منظوری  دے دی ۔ 

 جسٹس مس عالیہ نیلم پہلی خاتون  چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ بنیں گی ، جوڈیشل کمیشن نے جسٹس مس عالیہ نیلم کو چیف جسٹس لاہور ہائیکورٹ تعینات کرنے کی سفارش کردی ، چیئرمین جوڈیشل کمیشن جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کی زیر صدارت اجلاس میں منظوری دی گئی، جوڈیشل کمیشن نے سمری مزید کارروائی کیلئے ججز پارلیمانی کمیٹی کو بھجوادی،اجلاس میں قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان ، جسٹس علی باقر نجفی اور جسٹس عالیہ نیلم کو چیف  جسٹس تعینات کرنے بارے غور کیا گیا ۔ 

 قائم مقام چیف جسٹس شجاعت علی خان اس وقت ججز سنیارٹی میں پہلے نمبر پر ہیں ، لاہور ہائیکورٹ کےجسٹس علی باقر نجفی اس وقت ججز سنیارٹی میں دوسرے نمبر پر ہیں ،

  نامزد چیف جسٹس مس عالیہ نیلم 12 اپریل 2013 کو جج لاہور ہائیکورٹ تعینات ہوئیں ،جسٹس مس عالیہ نیلم اس وقت ججز سنیارٹی لسٹ میں تیسرے نمبر پر اور انتظامی کمیٹی کی ممبر ہیں،جسٹس مس عالیہ نیلم کو متفقہ طور پر چیف جسٹس لاہور ہائی کورٹ تعینات کرنے کی منظوری دی گئی ، جسٹس مس عالیہ نیلم 12 نومبر 1966 کو پیدا ہوئیں۔