پاکستان منٹ سٹاپ پر  گندا پانی کتنے عرصہ سے جمع ہے؟  نا اہلی کی دلچسپ داستان

2 Jul, 2024 | 05:56 PM

اقصیٰ سجاد:  مین جی ٹی روڈ پاکستان منٹ سٹاپ پر سیوریج کا گندا پانی جمع ہے ۔گندگی کے باعث راہگیروں کو شدید دشواری کا سامنا کرنا پڑ رہا ہے ۔اورنج لائن استعمال کرنے طلباء بھی مسائل سے دوچار ہیں .

دوکانداروں نے بتایا کہ یہاں پانچ مہینے سے گندا پانی یہاں جمع ہو رہا ہے۔ یہ گندا پانی اوپر میٹرو ٹرین کے ٹریک پر سے آتا ہے۔ 

دوکانداروں اور راہگیروں نے بتایا کہ انتظامیہ بار بار شکایات کرنے کے باوجود اس گندے پانی کی آمد کو نہیں روکتی۔ اس پانی پر مچھر پل رہے ہیں۔ پانی میں گندگی مل جانے سے تعفن پھیلا رہتا ہے۔ انتظامی اس مسئلہ کے حوالے سے خٓموش تماشائی کا کردار ادا کرنے کے سوا کچھ نہیں کر رہی۔

علاقہ کے مکینوں اور دوکانداروں نے مطالبہ کیا کہ برسات میں گندگی اور بیماریاں پھیلنے سے بچنے کے لئے اس گندے پانی کی سڑک پر آمد روکی جائے اور علاقہ میں صفائی کا بندوبست کیا جائے۔


 
 
 

مزیدخبریں