ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

شہباز شریف کی تاجک صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر گفتگو

شہباز شریف کی تاجک صدر سے ملاقات، مختلف شعبوں میں باہمی تعاون پر گفتگو
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اویس کیانی : وزیراعظم محمد شہباز شریف کی تاجکستان کے دو روزہ دورے کے دوران تاجک صدر عزت مآب امام علی رحمٰن سے ملاقات ہوئی ۔ 

تاجک صدر کی جانب سے وزیراعظم محمد شہباز شریف کا پر تپاک استقبال کیا گیا ۔ ملاقات میں تاجک صدر نے پاکستان اور تاجکستان کے دیرینہ برادرانہ تعلقات کی اہمیت پر زور دیا۔ 

ملاقات میں دونوں ممالک کے مابین مختلف شعبوں میں باہمی تعاون کے حوالے سے گفتگو ہوئی ، شہباز شریف کا کہنا تھاکہ پاکستان میں توانائی، معدنیات، صنعت، زراعت اور دیگر شعبوں میں بین الاقوامی سرمایہ کاری کی لا محدود استعداد موجود ہے ۔ 

ملاقات میں وزیراعظم نے تاجک صدر کو پاکستان میں مختلف شعبوں میں سرمایہ کاری، علاقائی روابط اور پاکستانی اور تاجک اقوام کے مابین سماجی روابط کو وسعت دینے کی دعوت دی ۔