بھیکے والا سٹاپ، مین وحدت روڈ کے سالوں سے ناکارہ پڑے واٹر فلٹریشن پلانٹ کو زنگ کھا گیا

2 Jul, 2024 | 05:55 PM

فریحہ بتول:  بھیکے والا سٹاپ، مین وحدت روڈ پر لگا واٹر فلٹریشن پلانٹ کئی سال سے  ناکارہ پڑا ہے۔ 
فلٹریشن پلانٹ ناکارہ ہونے سے اہل علاقہ صاف پانی سے محروم ہیں۔ 
علاقہ کے مکینوں نے انکشاف کیا کہ یہ واٹر فلٹریشن پلانٹ پانچ  سال سے بند پڑا ہے۔ 


انتظامیہ نے اس پلانٹ کے دروازے کو تالہ لگھا کر پلٹ کر خبر نہیں لی اور اندر موجود مشینری پلانٹ کے مسلسل بند ہونے کے باعث  زنگ آلود ہو چکی ہے۔ 
نا معلوم افراد   فلٹریشن پلانٹ کی ٹونٹیاں بھی چوری کر  کے لے گئے۔


انتظامیہ کی عدم توجہ کا شکار واٹرفلٹریشن پلانٹ کےگرد کوڑا کرکٹ کے ڈھیر لگے ہیں۔ 

بھیکے والا سٹاپ وحدت کالونی کے رہائشی بتاتے ہیں کہ وہ  صاف پانی خرید کر بچوں کی پانی کی ضرورت پوری کرنے پر مجبور ہیں۔ بعض رہائشیوں نے بتایا کہ وہ  صاف پانی خریدنا افورڈ نہیں کر سکتے اس لئے واٹر فلٹریشن پلانٹ کی بندش کےباعث دور دراز سے پانی بھر کر لاتے ہیں ۔


بھیکے والا سٹاپ کے مکینوں  کی جانب سے فلٹریشن پلانٹ جلد از جلد فعال کرنے کا مطالبہ کیا جا رہا ہے۔

مزیدخبریں