ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

انٹربینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا

 انٹربینک میں ڈالر مہنگا، اوپن مارکیٹ میں سستا ہوگیا
کیپشن: Dollar, file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

اشرف خان : انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ سے بھی ڈالر کی خبر آگئی ۔ 

اسٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں ڈالر 4 پیسے مہنگا ہوگیا ، انٹربینک میں ڈالر 278.34 روپے سے بڑھ کر 278.38 روپے پر بند ہوا ۔ 

دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 5 پیسے کمی سے 280.20 روپے کا ہوگیا، اوپن مارکیٹ میں یورو 68 پیسے کمی کے بعد 297.81 روپے ، برطانوی پاؤنڈ  67 پیسے سستا ہوکر 350.92 روپے کا ہوگیا۔ اس کے علاوہ اوپن مارکیٹ میں یو اے ای درہم 12 پیسے اضافے سے 75.74 روپے،  سعودی ریال 17 پیسے اضافے سے 73.89  روپے  پر آگیا۔