رواں سال سنگین جرائم کی695 وارداتیں رپورٹ , 11 شہری قتل

2 Jul, 2024 | 05:41 PM

سٹی42: صوبائی دارالحکومت لاہور میں قتل ،اقدام قتل، ڈکیتی قتل اور اغواءبرائے تاوان کی وارداتیں تھم نہ سکیں، رواں سال کے دوران سنگین جرائم کی695 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق رواں سال کے دوران قتل ،اقدام قتل، ڈکیتی قتل اور اغواءبرائے تاوان کی695 وارداتیں رپورٹ ہوئیںہیں۔ چھ ماہ کے دوران وارداتوں میں  11 شہریوں کو قتل کر دیا گیا جبکہ رواں سال کے چھ ماہ کے دوران اغواءبرائے تاوان کی 8 وارداتیں رپورٹ ہوئیں ہیں۔

پولیس ریکارڈ کے مطابق چھ ماہ کے دوران قتل کی 213 وارداتیں جبکہ اقدام قتل کی 463وارداتیں رپورٹ ہوئیں ہیں۔

دوسری جانب انویسٹی گیشن پولیس اور اآرگنائزڈ کرائم یونٹ 70 فیصد مقدمات کے ملزمان کو گرفتار کرنے میں ناکام رہی ہے۔

مزیدخبریں