سٹی42 کی خبر پر ایکشن،متعدد کالجز کی منتقلی کا نوٹیفکیشن واپس

2 Jul, 2024 | 05:07 PM

(عمران یونس)سٹی فورٹی ٹو کی خبر پر ایکشن,ڈی پی آئی کالجز نے 39 کامرس کالجز کو دیگر جنرل کالجز میں منتقل کرنے کا نوٹیفکیشن واپس لے لیا۔
 ڈی پی آئی کالجز نے 39 کامرس کالجز کو منتقل کرنے کا نوٹی فکیشن واپس لے لیا ہے, محکمہ تعلیم نے کرائے کی عمارتوں میں موجود کامرس کالجز کو دیگر قریبی کالجز میں منتقل کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔

جاری نوٹی فکیشن میں کرائے کی عمارتوں کے علاوہ ذاتی عمارتوں والے کامرس کالجز کی منتقلی بھی شامل کر دی گئی تھی, کالجز پرنسپلز اور اساتذہ نے فیصلہ کو مسترد کیا تھا۔ ڈی پی آئی کالجز نے منتقلی کا فیصلہ واپس لینے کا نوٹی فکیشن جاری کر دیا ہے۔

مزیدخبریں