ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

گردہ چور ڈاکٹر پر مقدمہ کی  انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت

Anti Terrorist Court Lahore, Coty42, Doctor, kidney steeling case
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جمال الدین جمالی :  جنرل ہسپتال کے ڈاکٹر فواد ممتاز  کیخلاف شہریوں کے گردے چوری کرنے کے مشہور  کیس کی آج انسداد دہشت گردی عدالت  میں سماعت ہوئی۔
عدالت نے ڈاکٹر فواد ممتاز سمیت دیگر کے خلاف ٹرائل کی کاروائی 11 جولائی تک ملتوی کر  دی۔

پراسیکیوشن نے بتایا کہ  ملزم ڈاکٹر فواد ممتاز دیگر مقدمات میں راولپنڈی جیل میں قید ہے ۔ ملزم ڈاکٹر فواد ممتاز کو راولپنڈی جیل سے انسداد دہشتگردی عدالت میں پیش کیا گیا۔

گردہ چور ڈاکٹر پر مقدمہ کی  انسداد دہشت گردی عدالت میں سماعت
پراسیکیوشن کی جانب سے عدالت کو بتایا گیا کہ ملزم ڈاکٹر فواد ممتاز۔کیخلاف گردے چوری کے متعدد مقدمات درج ہیں۔ عدالت نے آئندہ سماعت  پر  مقدمات کی تفتیش میں اب تک پیش رفت پر رپورٹ مانگ لی۔