خواجہ سبحان : مینگورہ شہر اور گردونواح میں زلزلے کے جھٹکے محسوس کئے گئے ہیں ۔
سوات میں آنے والے زلزلے کی شدت4.5ریکارڈ کی گئی، جبکہ زلزلے کے زیر زمین گہرائی 105کومیٹر تھی ۔ زلزلے کا مرکز تاجکستان افغانستان کا بارڈر تھا ۔ زلزلے کے جھٹکے کے بعد لوگوں میں خوف و ہراس پھیل گیا اور لوگ گھروں سے باہر نکل آئے اور کلمہ طیبہ کا ورد کرنا شروع کر دیا۔