ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

لبرٹی لاہور کے  پیس سنٹر کو گرائے جانے کا خطرہ ٹل گیا

Pace Center Lahore, City42 , LDA , Rehabilitation of Pace Center
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

C
 


دُرِ نایاب:  لبرٹی لاہور کے  پیس سنٹر کو گرائے جانے کا خطرہ ٹل گیا۔ ایل ڈی اے  نے مناسب حفاظتی انتظامات کے ساتھ موجودہ عمارت کو ہی بحال کرنے کی رائے دے دی۔ اس ضمن میں رسمی فیصلہ آنا ابھی باقی ہے۔  
پیس سنٹر  کو آگ لگنے کے بعد ایل ڈی اے نے اس کثیر منزلہ شاپنگ مال کی عمارت کو مخدوش قرار دے کر بند کر دیا تھا اور یہ طے کرنے کے لئے ٹیکنیکل کمیٹی بنا دی تھی کہ کیا آگ سے متاثرہ عمارت کو گرانا ضروری ہے یا اسے بحال کر کے استعمال کیا جا سکتا ہے۔ کئی ماہ کے دوران تکنیکی بنیاد پر جانچ اور  کئی اجلاسوں کے بعد کی بحالی کے لئے قائم کمیٹی نے پیس کی قسمت کا فیصلہ سنادیا۔کمیٹی کی  رپورٹ  سے عمارت کی مسماری کا خطرہ ٹل گیا
دس رکنی کمیٹی کے کنوینر  چیف انجینئر ایل ڈی اے اسرار سعید خان تھے۔ اے سی ماڈل ٹاؤن صاحبزادہ یوسف ، ایل ڈی اے کے ڈائریکٹر بلڈنگز ، تعمیراتی امور کے ماہرین اور کنسلٹنس سمیت دیگر ممبران کمیٹی میں شامل تھے ۔

 کمیٹی نے تکنیکی پہلوؤں اور  سٹرکچر کی سٹیبلیٹی پر  تمام امور کا جائزہ لیا ۔آج سامنے آنے والے منٹس کے مطابق   کمیٹی نے حتمی طور پر کہا  کہ پیس سنٹر کی عمارت کو اہم حفاظتی اقدامات کرکے بحال کیا جاسکتا ہے ۔

کمیٹی کی سفارشات کے مطابق فائر سیفٹی رولز کی پابندی لازم  ہے جبکہ ماہر سٹرکچر کنسلٹنٹ فرم رکھنا بھی لازمی ہوگا ۔ کمیٹی  کی سفارشات پر مبنی اجلاس کے منٹس آف میٹنگ جاری کردئیے گئے ۔