ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ، عدالت نے کل کی سماعت کا حکمنامہ جاری کر دیا

علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری ، عدالت نے کل کی سماعت کا حکمنامہ جاری کر دیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

سٹی42: انسداد دہشتگردی عدالت نے وزیراعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈاپور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری کرنے  کی سماعت کا حکمنامہ جاری کردیا۔

 وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا علی امین گنڈا پور کے ناقابل ضمانت وارنٹ گرفتاری جاری کر دیئے گئے،انسداد دہشت گردی عدالت اسلام آباد نے عدم پیشی پر وارنٹ جاری کئے ،عدالت نے علی امین گنڈا پور کی کل حاضری سے استثنیٰ کی درخواست مسترد کر دی تھی،انسداد دہشتگردی عدالت کے جج طاہر عباس سپرا نے کل کی سماعت کا حکمنامہ جاری کیا، عدالت نے کہاکہ  اپریل 2024 کے بعد کی سماعتوں میں علی امین گنڈا پور پیش نہیں ہوئے ۔

یاد رہے کہ تھانہ آئی نائن میں اکتوبر 2022 میں الیکشن کمیشن کے فیصلے کے خلاف احتجاج کے تناظر میں مقدمہ درج ہے،الیکشن کمیشن کی جانب سے بانی پی ٹی آئی کو نا اہل قرار دینے پر احتجاج کے دوران توڑ پھوڑ پر مقدمہ درج کیا گیا تھا۔
 

Ansa Awais

Content Writer