ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس؛عدالت سے ریلیف ملنے پر بشریٰ بی بی کا بیان

190 ملین پاؤنڈز ریفرنس؛عدالت سے ریلیف ملنے پر بشریٰ بی بی کا بیان
کیپشن: bushra bibi media talk
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

ویب ڈیسک:  احتساب عدالت نے بشریٰ بی بی کی 190 ملین پاؤنڈز ریفرنس میں عبوری ضمانت منظور کر لی، بشریٰ بی بی نے اڈیالہ جیل کے باہر بات کرتے کہا عالم برزخ میں دو مقام ہوتے ہیں متقی،پرہیزگار اور صالحین کے لیے علیین،دوسرا سجین جہاں سے روحیں زمین پر آتی ہیں۔

تفصیلات کے مطابق احتساب عدالت اسلام اباد کے جج محمد علی وڑائچ نے اڈیالہ جیل میں سماعت کی جہاں ڈپٹی پراسیکیوٹر جنرل سردار مظفر عباسی نے اپنے دلائل میں کہا کہ بشریٰ بی بی عدت میں نکاح کیس میں سزا کاٹ رہی ہیں، بشریٰ بی بی کی گرفتاری مطلوب نہیں ہے، چیئرمین نیب نے ان کے وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے، جب وارنٹ گرفتاری جاری نہیں ہوئے تو درخواست ضمانت غیر موثر ہے، 10 ماہ قبل بھی ہمارا یہی موقف تھا کہ بشری بی بی کے وار وارنٹ گرفتاری جاری نہیں کیے۔ 

بتایا گیا ہے کہ سماعت کے دوران استغاثہ کے تین گواہان پر وکلاء صفائی نے جرح مکمل کی جب کہ ریفرنس میں مجموعی طور پر 27 گواہان پر جرح مکمل کی جا چکی ہے، بعد ازاں احتساب عدالت اسلام آباد کے جج محمد علی وڑائچ نے سابقہ خاتون اول کی عبوری ضمانت منظور کرلی اور ریفرنس کی مزید سماعت 5 جولائی تک ملتوی کر دی گئی۔ 

اڈیالہ جیل کے باہر میڈیا سے بات کرتے بانی پی ٹی آئی کی اہلیہ بشری بی بی نے کہا ’عالم برزخ میں دو مقام ہوتے ہیں متقی،پرہیزگار اور صالحین کے لیے علیین،دوسرا سجین جہاں سے روحیں زمین پر آتی ہیں،ایک مقام یہاں پر بھی ہے جہاں پر شیطانوں کی حکومت ہے۔

ملک پر فراڈیوں،چوروں، گھڑی چوروں کی حکومت ہے،یہ حکومت ملک اور فوج کی بدنامی کا باعث ہے،اس حکومت کا ایک ایک بندہ شیطان ہے،یہ حکومت ہمیں کیا گرائے گی انہیں تو رب ہی گرا دے گا۔

 بتایا جارہا ہے کہ تحریک انصاف کے قائد عمران خان کی اہلیہ بشریٰ بی بی کی عبوری ضمانت قبل از گرفتاری منظور کی گئی تاہم ان کی ضمانت منظور ہونے کے باوجود بشریٰ بی بی کو رہا نہیں کیا جاسکتا کیوں کہ سابقہ خاتون اول عدت میں نکاح کیس میں سزا کاٹ رہی ہیں۔