(وقاص احمد) چلڈرن ہسپتال لاہور سے گوجرانوالہ کے شہری کا نومولودلاپتہ ہو گیا،عملے نے والدین کو مردہ بچی دے کر گھر بھیج دیا۔
چلڈرن ہسپتال سے بچے کی مبینہ ہیرپھیر،انتظامیہ پرسوالیہ نشان لگ گیا. گزشتہ روز گوجرانوالہ کا عرفان اپنے 4 دن کے بیٹے کو چلڈرن ہسپتال لایا،متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ 7گھنٹےبعدڈاکٹروں نےبیٹےکےانتقال کا بتایا،ہسپتال سے ملنے والے بچے کی لاش کو گوجرانوالہ واپس لے گیا۔
متاثرہ شہری کا کہنا ہے کہ گھر جا کر دیکھا تو لاش میرے بیٹے کی نہیں بلکہ کسی بچی کی تھی،بچی کے وہی کپڑے تھے جو میرے بیٹے نے پہنے تھے۔
متاثرہ شہری بچی کی لاش لے کرواپس چلڈرن ہسپتال پہنچ گیا،متاثرہ والد نے بچے کے لاپتہ ہونے کا مقدمہ درج کرنے کی درخواست دیدی۔