خواتین کو جاہل قرار دینے کی حرکت کیخلاف پنجاب اسمبلی میں قرارداد آ گئی

2 Jul, 2024 | 04:00 PM

سٹی42:خواتین  کو  ایک ٹاک شو میں جاہل قرار دینے کی حرکت کی مذمت کیلئے   پنجاب اسمبلی میں خاتون رکن نے  قرارداد جمع کروا دی ۔

گزشتہ دنوں ایک نیوز چینل کے ٹاک شو میں پاکستانی خواتین کو جاہل کہہ کر ان کی تضحیک کی گئی اور جب پروگرام میں موجود ایک خاتون سٹوڈنٹ نے یہ ھرکت کرنے والے نام نہاد انسپیریشنل سپیکر سے اس حرکت پر معافی مانگنے کے لئے کہا تو اس شو میں موجود ایک اور  خواتین سے تعصب رکھنے والے مصنف نے اس سٹوڈنٹ کے ساتھ بدتمیزی کی۔ عورتوں کی تضحیک پر مبنی اس سارے مواد کو  ٹی وی پر نشر کیا گیا اور اس کے بعد اس بیان کو لے کر سوشل میڈیا پر بحث شروع ہو گئی۔

اب  خواتین کی بے عزتی  کا سبب بننے والی اس حرکت کی مذمت کے لئے    پنجاب اسمبلی میں حکومتی رکن صوبائی اسمبلی راحیلہ خادم حسین کی جانب سے ایک مذمتی قرارداد جمع کروائی گئی ہے ۔

مزیدخبریں