جنید ریاض: پنجاب ٹیچرز یونین کا 3 جولائی کو سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنے کا اعلان،صدر پی ٹی یو نےموقف اختیار کیا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔
پنجاب ٹیچرز یونین نے کل سول سیکرٹریٹ کے باہر احتجاجی دھرنے کا اعلان کردیا۔صدر پی ٹی یو وحید مراد یوسفی نے محکمہ تعلیم کے مالی مسائل کو حل کرنے میں معاونت کی پیشکش کردی۔ وحید مراد یوسفی کا کہنا ہے کہ اساتذہ فروغ تعلیم کیلئے محکمے کی مالی معاونت کیلئے تیار ہیں۔صدر پی ٹی یو کا مزید کہنا تھا کہ تعلیم کیلئے 100 تو کیا کئی سو ارب بھی خرچ کرنے سے گریز نہ کیا جائے۔وحید مراد یوسفی نے بتایا کہ صوبائی وزیر تعلیم خود کو پرائیویٹ لوگوں کے چنگل سے نکالیں،پرائیویٹ مافیا سرکاری سکولوں کی پراپرٹیز کو للچائی نظروں سے دیکھ رہا ہے۔انکا کہنا تھا کہ مطالبات کی منظوری تک احتجاج کا سلسلہ جاری رکھیں گے۔