ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

 ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو فنڈز کی قلت کا سامنا،خواجہ سراوں کیلئے مزید 2 سکول بنانا درد سر بن گیا

 ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو فنڈز کی قلت کا سامنا،خواجہ سراوں کیلئے مزید 2 سکول بنانا درد سر بن گیا
سورس: google
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

جنید ریاض :  ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو فنڈز کی قلت کا سامنا،خواجہ سراوں کیلئے لاہور میں مزید 2 سکول بنانا ہائی اور ہائرسکینڈری سکول سربراہان کیلئے درد سر بن گیا۔

خواجہ سراوں کیلئے لاہور میں مزید 2 سکول بنانا ہائی اور ہائرسکینڈری سکول سربراہان کیلئے درد سر بن گیا،تمام ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں کے سربراہان کو اپنے فنڈز میں سے سکول کھولنے کیلئے دس سے بیس ہزار روپے جمع کروانے کا حکم،اگر فنڈز نہیں ہیں تو خواجہ سراوں کے سکول کیلئے الیکٹرانکس کا سامان مہیا کیا جائے،یاد رہے کہ خواجہ سراوں کیلئے بنائے جانے والے سکولز کا افتتاح آئندہ ہفتہ وزیر اعلی پنجاب نے کرنا ہے،ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کا کہنا ہے کہ کسی ہیڈ سے فنڈز نہیں مانگے۔
 ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کو فنڈز کی قلت کا سامنا،خواجہ سراوں کیلئے لاہور میں مزید 2 سکول بنانا ہائی اور ہائرسکینڈری سکول سربراہان کیلئے درد سر بن گیا۔تمام ہائی اور ہائر سکینڈری سکولوں کے سربراہان کو اپنے فنڈز میں سے سکول کھولنے کیلئے دس سے بیس ہزار روپے جمع کروانے کا حکم دے دیا۔ایجوکیشن اتھارٹی کیجانب سے کہا گیا ہے کہ اگر فنڈز نہیں ہیں تو خواجہ سراوں کے سکول کیلئے الیکٹرانکس کا سامان مہیا کیا جائے۔ لاہور میں ہائی اور ہائرسکینڈری سکولوں کی تعداد تین سو سے زائد ہے۔سکول سربراہان پہلے ہی قرض میں مقروض ہونے کے باعث پریشانی سے دوچارہیں۔سکول سربراہان کا کہنا ہے کہ رواں سال نان سیلری بجٹ کی 2 اقساط پہلے ہی نہیں ملی، سکول پہلے ہی شدید مالی بحران کا شکار ہیں۔انکا کہنا تھا کہ حکومت نے خواجہ سراوں کیلئے سکول بناناہے تو فنڈز بھی مہیاء کرے۔یادرہے کہ خواجہ سراوں کیلئے بنائے جانے والے سکولز کا افتتاح آئندہ ہفتہ وزیر اعلی پنجاب نے کرنا ہے۔ڈی ای او سکینڈری لاہور نیئر اقبال کا کہنا ہے کہ کسی سکول ہیڈ سے خواجہ سراوں کے سکول کیلئے پیسے نہیں مانگے گئے۔انکا کہنا ہے کہ اگر کسی ہیڈ سے پیسے مانگے گئے ہیں تو وہ درخواست جمع کروائیں۔

Ansa Awais

Content Writer