(فاران یامین) پنجاب یونیورسٹی کےچیف سیکورٹی افسر عبید کی دیگر محافظوں کے ہمراہ بدمعاشی، یونیورسٹی کے سینٹری ورکر کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، مسلم ٹاون پولیس ملزمان کےخلاف کارروائی کرنے سے گریزاں۔
تفصیلات کےمطابق سینیٹری ورکر کو اغواء کرکے حبس بے جا میں رکھ کر تشدد کا نشانہ بنایا گیا، متاثرہ سینٹری ورکر عامرمسیح کے جسم پر جگہ جگہ نیل، تشدد کے نشانات موجودہیں، سینٹری ورکر نے چیف سکیورٹی آفیسر عبید،رومان اسلم، سرفراز اور دیگر تین گارڈوں کے خلاف مقدمہ کی درخواست تھانہ مسلم ٹاون میں جمع کروادی۔
درخواستگزارنے بتایا کہ سی ایس اوعبید نے رومان،سرفرازاوردیگرتین گارڈوں کے ہمراہ ہاسٹل نمبر9 سے اسےاغواءکیا، وی سی ہاوس میں لٹکا کر تشدد کیا گیا، ملزمان تشدد کے دوران ویڈیو بناتے رہے اورسفید کاغذ پر دستخط لئے۔
ملزمان نے کمپریسر چوری کا الزام عائد کر کے تشدد کیا،دو ہفتے گزر جانے کے باوجود پولیس نے ملزمان کےخلاف مقدمہ درج نہیں کیا،پولیس ملزمان کی پشت پناہی کررہی ہے۔