کیا روہت شرما، ویرات کوہلی پاکستان میں چیمپئنز ٹرافی کھیلنے آئینگے؟ بھارتی کرکٹ بورڈ نے بتا دیا

2 Jul, 2024 | 01:14 PM

(ویب ڈیسک) بی سی سی آئی کے سیکرٹری جے شاہ نے تصدیق کرتے کہا ہندوستانی کرکٹ سٹار ویرات کوہلی اور روہت شرما اگلے سال پاکستان کی میزبانی میں ہونے والی  آئی سی سی چیمپئنز ٹرافی میں کھیلیں گے۔

پریس ٹرسٹ آف انڈیا (پی ٹی آئی) سے بات کرتے ہوئے جےشاہ نے کہا کہ دونوں سینئر کھلاڑی باوقار ون ڈے ٹورنامنٹ کا حصہ ہوں گے جس کی میزبانی پاکستان کرے گا۔

جے شاہ نے کہا کہ میں چاہوں گا کہ ہندوستان تمام ٹائٹل جیتے، ہمارے پاس سب سے بڑی بینچ طاقت ہے اس ٹیم کے صرف تین کھلاڑی زمبابوے جا رہے ہیں اور ضرورت پڑنے پر ہم تین ٹیمیں میدان میں اتار سکتے ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ جس طرح سے یہ ٹیم ترقی کر رہی ہے، ہمارا ہدف ورلڈ ٹیسٹ چیمپئن شپ کا فائنل اور چیمپئنز ٹرافی جیتنا ہے وہاں بھی ایسا ہی اسکواڈ کھیلے گا، سینئرز وہاں ہوں گے۔

شاہ کے بیان نے اس بات کی تصدیق کی کہ کوہلی اور شرما دونوں T20 سے حالیہ ریٹائرمنٹ کے باوجود ون ڈے اور ٹیسٹ فارمیٹس میں اہم کردار ادا کرتے رہیں گے۔

واضح رہے کہ دونوں کھلاڑیوں نے T20 ورلڈ کپ کے فائنل میں جنوبی افریقہ کے خلاف بھارت کی سات رنز کی سنسنی خیز فتح کے بعد T20 انٹرنیشنل سے دستبرداری کا فیصلہ کیا۔

مزیدخبریں