وزیر اعلی مریم نواز کا جہاز مرمت کر کے پنجاب حکومت کے حوالے کر دیا گیا

2 Jul, 2024 | 01:07 PM

Ansa Awais

قیصر کھوکھر : وزیر اعلی   پنجاب کا جہاز مرمت کر کے پنجاب حکومت کے حوالے کر دیا گیا ،مرمت کے بعد جہاز نے روٹ فلائیٹ شروع کر دی ہے.

وزیر اعلی پنجاب مریم نوازشریف کا جہاز مرمت کے بعد پنجاب حکومت کے حوالے کر دیا گیا ہے، وزیر اعلی کے جہاز کیلئے امریکہ سے پرزے ٹھیک کرائے گئے ہیں۔ جہاز نے ٹیسٹ فلائیٹ شروع کر دی ہے۔ امریکی کمپنی نے معاہدے کے تحت جہاز ٹھیک کرکے پنجاب حکومت کے حوالے کیا۔ جہاز لاہور میں ہی پارک کرکے اُس کے پرزے امریکہ سے منگوائے گئے۔ پی آئی اے کی پرواز کے ذریعے پرزے لا کرجہاز میں فٹ کیے گئے ہیں۔
 

مزیدخبریں