اُساتذہ کی30ہزارآسامیاں ختم کرنےکاحتمی فیصلہ

2 Jul, 2024 | 01:05 PM

(علی رامے) پنجاب میں اُساتذہ کی30ہزار آسامیاں ختم کرنےکاحتمی فیصلہ کیا گیا ہے۔

سکول ایجوکیشن نے   ڈیپارٹمنٹ کی30ہزارآسامیاں ختم کرنے کیلئے فنانس کو  فہرستیں ارسال کردیں۔

ذرائع سکول ایجوکیشن کے مطابق  سرکاری سکولوں کو  آؤٹ سورس کےبعدخالی آسامیوں کوختم کرنے کافیصلہ کیا گیا ہے۔  حکومت خالی آسامیوں کوختم کرکےسالانہ20 ارب کی بچت کرے گی۔

ذرائع کے مطابق  پنجاب میں مجموعی طور50ہزارسےزائدخالی آسامیاں موجود ہیں جبکہ حکومت 30 ہزار خالی آسامیوں کوابتدائی طور پر ختم کرنے کی اصولی منظوری دے چکی ہے۔
ذرائع کا مزید کہنا ہے کہ خالی آسامیوں کا بجٹ دیگر شعبوں میں استعمال کیا جائے گا  جبکہ  پنجاب حکومت 13 ہزار سے زائد سرکاری سکولوں کو آؤٹ سورس کررہی ہے۔

مزیدخبریں