ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

پاکستان میں سستے موبائل فونز تیار، خریداروں کیلئے خوشخبری

پاکستان میں سستے موبائل فونز تیار، خریداروں کیلئے خوشخبری
کیپشن: Cheap Mobiles in Pakistan
سورس: web desk
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) ملک میں بڑھتی ہوئی مہنگائی کے پیش نظر ضروریات زندگی کی اشیا عوام کی پہنچ سے دور ہوتی دکھائی دے رہی ہیں، بجٹ 2024-25  میں نئے ٹیکسز کا نفاذ بھی کیا گیا ہے،فون انڈسٹری بھی اس کی زد میں آچکی ہے، مگر صارفین کے لئے ایک اچھی خبر یہ ہے کہ اب پاکستان میں سستے موبائل فونز تیار ہوں گے۔ 

تفصیلات کے مطابق پاکستان میں سمارٹ فونز کی اسیمبلنگ کے بعد اب مقامی سطح پر سمارٹ فونز کی تیاری کا عمل بھی شروع ہو چکا ہے اور ان فونز میں استعمال ہونے والے مختلف پرزے مقامی طور پر تیار کیے جا رہے ہیں،چین کی مدد سے پاکستان میں تیار ہونے والے یہ سمارٹ فونز موجودہ مارکیٹ ریٹ سے کم قیمت میں فروخت کیے جائیں گے۔
  پاکستان کی چار بڑی سمارٹ فونز اسیمبلنگ کمپنیوں میں سے ایک ’ ریئل می‘ نے دعویٰ کیا ہے کہ انہوں نے ملک میں آزمائشی طور پر سمارٹ فونز کی مینوفیکچرنگ شروع کر دی ہے۔
 کمپنی کے مطابق ’ پاکستان کی ضرورت کے مطابق کمپنی مقامی سطح پر سمارٹ فون تیار کر رہی ہے اور مارکیٹ میں کم قیمت پر فروخت کرنے کا ارادہ ہے۔‘
رئیل می موبائل کمپنی کی پبلک ریلیشن منیجر عاصمہ حیات نے کہا کہ ’ پاکستان میں مقامی سطح پر اسیمبل ہونے والے سمارٹ فونز کی مارکیٹ روز بہ روز بڑھ رہی ہے۔ پاکستان میں اسیمبل ہونے والے سمارٹ فونز یہاں کی ضرورت اور صارف کی پسند کے مطابق ہی تیار کیے جا رہے ہیں۔‘
پاکستان اپنی ضرورت کے تقریباً 80 فیصد سے زیادہ سمارٹ فون خود مینوفیکچر کر رہا ہے،اس وقت پاکستان میں سمارٹ فون انڈسٹری سے منسلک کمپنیاں بیرون ملک سے خام مال درآمد کرکے سمارٹ فونز مینوفیکچر کر رہی ہیں۔ ہم زیادہ سے زیادہ مینوفیکچرنگ ملک میں کرنے کی کوشش کر رہے ہیں، یہ ایک مشکل قدم ضرور ہے لیکن ہم نے اپنی طرف سے آغاز کر دیا ہے۔‘
پاکستان میں سمارٹ فونز اسیمبل کرنے والی کپمنی آئیکون ٹیلی کام کے ڈائریکٹر عبدالوہاب کے مطابق ’ پاکستان اپنی ضرورت کے 80 سے 90 فیصد فون خود تیار کر رہا ہے۔ پاکستان میں تیار ہونے والے سمارٹ فون عالمی معیار کے مطابق ہیں۔ چین کی مدد سے پاکستان میں یہ صنعت پروان چڑھ رہی ہے۔‘
اس وقت پاکستان میں سمارٹ فون انڈسٹری سے منسلک کمپنیاں بیرون ملک سے خام مال درآمد کرکے سمارٹ فونز مینوفیکچر کر رہی ہیں،یہ ایک مشکل قدم ضرور ہے لیکن ہم نے اپنی طرف سے آغاز کر دیا ہے۔‘