ہمارا واٹس ایپ چینل جوائن کریں

چینی خلائی راکٹ حادثاتی طور پر لانچ ہونے کے فوراً بعد تباہ 

چین میں حال میں قائم کی جانے والی خلائی کمپنی کا راکٹ  حادثاتی طور پر خلائی سفر پر روانہ ہونے کے  فوراً بعد زور دار دھماکے سے تباہ ہوگیا۔
کیپشن: file photo
Stay tuned with 24 News HD Android App
Get it on Google Play

(ویب ڈیسک) چین میں حال میں قائم کی جانے والی خلائی کمپنی کا راکٹ  حادثاتی طور پر خلائی سفر پر روانہ ہونے کے   فوراً بعد زور دار دھماکے سے تباہ ہوگیا۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق بیجنگ میں قائم سپیس پائنیئر نامی کمپنی وسطی چین میں اپنے تیان لونگ تھری راکٹ کا زمینی تجربہ کر رہی تھی کہ راکٹ لانچ پیڈ سے الگ ہو کر کئی میٹر تک فضا میں بلند ہونے کے بعد  ایک  چینی صوبے ہینان کے پہاڑی علاقے میں گر کر تباہ ہوا۔

 کمپنی کی جانب سے بیان میں تکنیکی خرابی کو حادثے کی وجہ بتایا گیا ہے۔  کمپنی نے بیان میں کہا ہے کہ کمپیوٹر خود بخود بند ہوگیا تھا اور راکٹ ٹیسٹ بینچ کے جنوب مغرب میں 1.5 کلومیٹر دور ایک پہاڑ میں گرا, اس واقعے میں کوئی جانی نقصان نہیں ہوا۔

 غیرملکی میڈیا کے مطابق تباہ ہونے والا (Tianlong-3) راکٹ چین کے سیٹلائٹ انٹرنیٹ نیٹ ورک کی تعمیر میں مدد کے لیے بنایا گیا تھا۔