افسوسناک واقعہ، ہندو بلوائیوں نے اسٹیڈیم میں مسلمان کو قتل کردیا

2 Jul, 2024 | 09:50 AM

(ویب ڈیسک)بھارت میں کرکٹ بھی مذہبی تعصب کی بھینٹ چڑھ گیا، بھارت میں اقلیتیں عرصہ دراز سے ہندو انتہاپسندی اور تشدد کا شکار ہیں، مودی سرکار نے اقتدار میں آتے ہی اقلیتوں خصوصاً مسلمانوں کے خلاف اشتعال انگیزی اور نفرت کی سیاست کو پروان چڑھایا، مودی کے بھارت میں اب کرکٹ میچ کھیلنا بھی مذہبی انتہاپسندی کی بھینٹ چڑھ گیا ۔

 حال ہی میں مودی کے گڑھ گجرات میں ہندو غنڈوں کے ہاتھوں مسلمان کے بیہمانہ قتل کا واقعہ پیش آیا،گجرات میں ہونے والے کرکٹ ٹورنامنٹ میں مسلمان کھلاڑیوں کی مثبت کارکردگی کو سرہانے پر سلمان وہرہ نامی تماشائی کو ہندو بلوائیوں نے بلے اور چاقوں کے وار سے قتل کر دیا۔

ہندوتوا کے حامی غنڈوں کی جانب سے مسلم کھلاڑیوں کے ٹورنامنٹ میں اچھا مظاہرہ کرنے کی مخالفت پر ماحول میں تناؤ پیدا ہو گیا تھا،مقامی لوگوں کا کہنا تھا کہ میچ سے پہلے ہی ہندو انتہا پسندوں نے جے شری رام کے نعرے لگاتے ہوئے ماحول کو کشیدہ بنا دیا تھا۔

سلمان وہرہ نامی مسلمان تماشائی پر حملے سے قبل ہی نشے میں دھت ہندو بلوائی اسٹیڈیم میں مسلم تماشائیوں کو ہراساں کر رہے تھے،مقامی لوگوں نے بتایا کہ میچ میں 5000 تماشائیوں میں محض 500 مسلم تماشائی موجود تھے۔

بلوائیوں کے تشدد کے دوران متاثرہ شخص مدد کے لیے پکارتا رہا مگر ہزاروں کے ہجوم میں سے کوئی بھی مدد کو نہ آیا،مودی کے بھارت میں نفرت اور انتہاپسندی کا شکار مسلمانوں کے حق میں اب عالمی برادری کو آواز اٹھانی ہوگی۔

مزیدخبریں