نامور شاعر مصنف فلمساز عبد اللہ چلی انتقال کر گئے 

2 Jul, 2024 | 08:45 AM

(زین مدنی) لالی ووڈ انڈسٹری کے نامور شاعر مصنف فلمساز عبد اللہ چلی انتقال کر گئے۔ 

 تفصیلات کے مطابق عبداللہ چلی ایک عرصے سے کینسر کے عارضے میں مبتلا تھے ، عبد اللہ چلی نے ہزاروں کی تعداد میں گانے لکھے جو نامور گلوکاروں نے گائے ، ملکہ ترنم نور جہاں، عزرا جہاں ، حمیرا چنا ،مسعود رانا ، ریشماں اور شوکت علی سمیت متعدد گلوکاروں نے عبداللہ چلی کے لکھے گانے گائیں ہیں، عبداللہ چلی نے 5 فلمیں بھی بطور فلمساز بنائیں۔

 ان کی نماز جنازہ کا اعلان بعد میں کیا جائے گا۔ 


 

مزیدخبریں