چھانگا مانگا،دو گروپوں میں فائرنگ،ایک ہی خاندان کے تین افراد جاں بحق 

2 Jul, 2023 | 11:44 PM

Imran Fayyaz

(ویب ڈیسک)چھانگا مانگا دو گروپوں میں فائرنگ کا تبادلہ ایک ہی گروپ کے 3 افراد سگے چچا بھتیجا جاں بحق جبکہ 7 زخمی، زخمیوں اور جاں بحق ہونے والوں کوریسکیو 1122نے کوٹ رادھاکشن ہسپتال منتقل کر دیا،چھانگامانگا پولیس نے موقع پر پہنچ کر کاروائی کاآغاز کردیا۔

چھانگا مانگا کےنواحی علاقہ گندھی اوتاڑ میں دو گروپوں میں معمولی تلخ کلامی پر فائرنگ  کا تبادلہ ہوا شدید فائرنگ سے ایک ہی گروپ اور خاندان کے 3 افراد جاں بحق ہوئے جبکہ 7 افراد زخمی ہیں،جاں بحق ہونے والوں میں عبداللہ،عمران اور رمضان شامل ہیں جو رشتے میں سگےچچا اور بھتیجا ہیں جبکہ باقی 5سگے بھائی وسیم،صغیر،مزمل، مدثر، خالد اور دوسرے گروپ کامزمل وغیرہ زخمیوں میں شامل ہیں۔

ریسکیو 1122نے لاشوں اور زخموں کو کوٹ رادھا کشن ہسپتال  منتقل کر دیا  ہے۔ تھانہ چھانگا مانگا پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر کارروائی کا آغاز کر دیا،فرانزک لیب ٹیم موقع سے شواہد اکھٹے کرنے میں مصروف ہے،علاقہ میں کشیدگی ہونے کے باعث پولیس کی نفری تعینات کر دی گئی ہے۔

مزیدخبریں