ویب ڈیسک:مظفرآباد میں دریائے جہلم عبور کرنے کیلئے بنائی گئی ڈولی کی رسی ٹوٹ گئی۔ رسی ٹوٹنے سے 6 افراد 2 گھنٹے تک دریائے جہلم پر ہی معلق رہے۔
2 گھنٹے کی کوشش کے بعد ڈولی میں سوار 6 افراد کو بچالیا گیا،پولیس حکام کے مطابق حادثے کے وقت دریائے جہلم کی لہروں کی رفتار انتہائی تیز تھی۔