ویب ڈیسک: ویزاعظم شہباز شریف بھی لارڈز ٹیسٹ میں آسٹریلین ٹیم کی خوبصورت پرفارمنس سے متاثر ہوئے بغیر نہ رہ سکے۔ انہوں نے اپنے ٹویٹ میں بین سٹوکس کی بیٹنگ کی تعریف کی اور آسٹریلین ٹیم کی جیت کو سراہا۔
آسٹریلیا کی لارڈز اسٹیڈیم میں اگلینڈ کے خلاف ایشز سیریز کے ٹیسٹ میچ میں جیت کے کچھ دیر بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اپنے ٹویٹ میں آسٹریلین ٹیم کے کھیل کی تعریف کی۔ انہوں نے کہا کرکٹ کا کتنا خوبصورت کھیل کھیلا گیا ہے۔ واضح طور پر، آسٹریلیا اور بین اسٹوکس یہاں فاتح ہیں۔